ہفتہ، 15 فروری، 2014

حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ

استغفار٭

تین آدمی حضرت حسین رضی اﷲ عنہ کے پاس آئے۔

پہلے نے کہا: "کافی عرصہ سے بارش نہیں ہو رہی"
آپ نے فرمایا: "کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"

دوسرے نے کہا: "میرے ہاں اولاد نہیں ہوتی، میں اولاد کا خواہشمند ہوں۔"
آپ نے فرمایا: "کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"

تیسرے نے کہا: "زمین میں قحط پڑگیا ہے،غلہ پیدا نہیں ہوتا یا بہت کم ہوتا ہے۔"
آپ نے فرمایا""کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"

آپ کے پاس جو لوگ بیٹھےتھے، عرض گزار ہوئے، "نواسہ رسول صلی اﷲ علیہ وسلم تینوں افراد مختلف شکایات لے کے آئے، مگر آپ نے ایک ہی جواب دیا؟"

فرمایا: "تم نے اﷲتعالیٰ کا فرمان نہیں پڑھا ہے؟"

"اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ ﴿اور معافی مانگو﴾ وہ یقیناً بڑا بخشنے والا ہے۔ وہ تم پر آسمان کو خواب برستا ہوا چھوڑ دے گا اور تمہیں خوب مال و اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکالےگا"
 سورہ نوح: 10 تا 12


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں