زار کے صفحے

جمعہ، 14 مارچ، 2014

زندگی کی حقیقت


زندگی کی حقیقت

کسی بھی چیز کی حقیقت جاننے کے لئے اس کا سامنا کرنا ضروری ہوتا ہے اور زندگی کی حقیقت زندہ لوگ بہتر انداز میں جان سکتے ہین۔ "زندہ لوگوں سے مراد باضمیر اور باشعور لوگ ہین۔ زندگی کا اصل چہرہ جتنا خوبصورت ہے، اتنا ہی بدصورت بھی۔ شاید ہماری زندگی میں خوشی اور غم کی وجہ بھی یہی ہے۔ کہتے ہین کہ زندگی ایک امتحان ہے مگر نہیں۔۔۔ زندگی بذات خود ہر لمحہ امتحان لیتی ہے۔ کبھی کسی کمزور لمحے میں، جب ہمارے قدم بہک جائیں یا جب ہماری انا ہمیں اکڑ کر چلنے پر مجبور کردے۔
حقیقت ہمیشہ تلخ ہی نہیں، شیریں بھی ہوتی ہے مگر یہ بھی زندگی کی ایک اور حقیقت ہے کہ کامیاب زندگی گزارنا ایک مشکل اور تکلیف دہ مرحلہ ہے کیونکہ جو شخص کامیاب زندگی گزار رہا ہوتا ہے، اس نے زندگی کا تلخ دور دیکھا ہوتا ہے۔ زندگی کی ایک اور حقیقت اس کا یکساں نہ ہونا ہے۔ کبھی اچھے دن، کبھی برے دن۔ جو اس کی مستقل مزاجی کے نہ ہونے کا ثبوت ہیں۔ شاید زندگی کی سب سے اہم حقیقت یہ ہے کہ آپ دوسروں کی دعائیں لیکر اور دوسروں کو معاف کرکے زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں